پاکستان نواز و شہباز کی سعودیہ روانگی، این آر او یا کرپشن کی تحقیقات، پردہ اٹھ گیا

ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں جاری کرپشن کے خلاف مہم میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادوں نے شریف برادران کے پارٹنرز ہونے کا دعوی کیا ہے جس کی بنیاد پر شریف بردران کو سعودیہ عرب طلب کیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی سعودیہ عرب میں موجودگی کی اصل وجہ کرپشن کی تحقیقات ہے جس کے لیے سعودی ایجینسیز اُن سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں.
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران کو شاہی خاندان سے پذیرائی نہیں مل رہی ہے اور کسی اعلیٰ سعودی شخصیت نے ان سے ملاقات نہیں کی ہے اور دوسری جانب سعودی ایجنسیز نے کرپشن سے متعلق تحقیقات بھی کی ہیں.
ذرائع کے مطابق سعودی شیخ پاکستان حکومت کی جانب سے قطری شہزادوں کو شکار گاہیں فراہم کرنے پر بھی ناراض ہیں اور قطر سے قربت پر نالاں سعودی حکام شریف برادران کو ماضی جیسی اہمیت نہیں دے رہے ہیں.

پنھنجي راءِ لکو