ترین ٹرمپ کی دھمکی: قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع، وزیرداخلہ کے علاوہ آرمی چیف، نیول چیف، ایئرچیف مشیر قومی سلامتی، امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری سمیت سول اورفوجی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں امریکی صدرکے بیان سمیت خطے اوراندرونی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی، جس میں اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا، مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔
اس ٹویٹ کے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکا افغانستان میں پھنس گیا ہے، جس کا غصہ پاکستان پر نکالا جارہا ہے، بعد ازاں پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو