جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی دعوت قبول کرلی

نئے سال کے موقع پر شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو نو جنوری کوسیؤل میں مدعو کرلیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جئے نے شمالی کوریا کو اعلی سطح مذاکرات کی پیش کش کردی۔
مون جئے کا کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی فوری کم کرنا چاہتےہیں۔
انکا مزید کہنا تھاکہ اولمپکس گیمز میں شرکت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کی ملاقات بھی کی جائے اور متعلقہ وزارتیں مذاکرات میں مسئلے کے حل سے متعلق مؤثر تجاویز بھی پیش کریں۔
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے گزشتہ روز جنوبی کوریا میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو