پاکستان ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

امریکی صدر کی دھمکیوں پر چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا ہے، چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمعمولی کردارکا اعتراف کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ کے ساتھی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان کی شراکت غیرمعمولی ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے اور آگے لے جانے کو تیار ہے۔
تجزیہ کاروں‌ کے مطابق امریکی ناراضی کا اصل سبب پاکستان میں جاری سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ ہے، جس کی وجہ سے امریکا اور بھارت دونوں‌ شدید پریشانی میں‌ مبتلا ہیں اور حالیہ دھمکی اسی پریشانی کی عکاس ہے۔

پنھنجي راءِ لکو