ٹرمپ کی دھمکی، نوازشریف کی وزیراعظم کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کےسینئررہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں امریکی صدر کے بیان سمیت اہم ملکی امور پر سیاسی رہنمائوں سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ اور گورنرخیبرپختونخوا نے شرکت کی جبکہ مریم نواز ، مشاہداللہ خان، پرویزرشید سمیت دیگررہنما بھی شرکت،ذرائع
اسلام آباد:مریم نواز بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کومسترد کر تے ہوئے اسے غیرسنجیدہ اورحقائق کےمنافی قرار دیدیا اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےاہم کرداراداکیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئےمخلصانہ طورپرساتھ دیا، پاکستان اپنےقومی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔
مشاورتی اجلاس میں نوازشریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکی ہدایت کردی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے 12جنوری کی تاریخ تجویز دی ، وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سےاجلاس کی تاریخ کاتعین کرینگے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

پنھنجي راءِ لکو