بدھ کو رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کے علاقے قائمخانی کالونی میں روپوش دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق، مارے جانے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے،جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس، آئی ای ڈی ، بلاک بم ، اسلحہ اور بارود سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا کرلیا گیا۔
مقابلے کے دوران رینجرز کے 2 جبکہ ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار زخمی ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشتگردوں سے برآمد ہونے والی آئی ای ڈیز کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ خودکش جیکٹس اور بلاک بم کو بھی ناکارہ بنا دیا۔
سی ٹی ڈی انچارج مظہرمشوانی کاکہنا تھا ہلاک دہشتگردوں کی نگرانی کئی رو زسےجاری تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناکارہ بنایا گیا بم جناح اسپتال سے ملنے والے بم جیسا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے میں زخمی ہوئے جوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ فراردہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔
