شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت، استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند

احتساب عدالت میں شریف فیملی کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جج محمدبشیر کر رہے ہیں ، نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے مزید 2 گواہ زوار منظور اور تسلیم خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت استغاثہ کے گواہ محمد تسلیم کا بیان قلمبند کرلیاگیا، بیان میں گواہ محمد تسلیم نے کہا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیوہوں،فضا بتول کےحکم پرنیب آفس گیا، نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوا، 21 اگست کو نیب میں جہانگیراحمد بھی موجود تھے، جہانگیراحمدنےآئی اوکامران محبوب کوانکم ٹیکس ریکارڈفراہم کیا، ویلتھ ٹیکس ریکارڈبھی فراہم کیاگیا۔
گواہ محمد تسلیم نے مزید بتایا کہ یہ ریکارڈ نواز شریف،حسن نواز اورحسین نواز کا تھا، فضا بتول کا تصدیق شدہ ریکارڈ جمع کرایا، ریکارڈ وصول کرنےکےبعد بیان بھی قلم بند کرایا۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کے بیان پر جرح کی، محمدتسلیم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو نہیں بتایا مجھے فضا بتول نےپیش ہونےکاکہا، فضا بتول نے میرے سامنے ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی، فضا بتول تاحال ان لینڈ ریونیو کے عہدے پر تعینات ہے، آئی او نے فضا بتول،شبانہ عزیز سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے تسلیم خان پر جرح مکمل کرلی جبکہ گواہ تسلیم خان جاتے ہوئےنوازشریف سےہاتھ ملاکرگیا۔

پنھنجي راءِ لکو