جماعت الدعوۃ کیخلاف کارروائی کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں،وزیردفاع

بدھ کو بی بی سی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ کیخلاف کارروائی سوچ سمجھ کررہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو اور آئندہ کسی اسکول میں بچوں کو گولیاں نہ ماری جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم بندوقیں لے کر اپنے ہی ملک پر چڑھ دوڑیں بلکہ وہ وقت گزر گیااب ہم نپے تلے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔
امریکی الزام تراشیوں پر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کئی قربانیاں دیں لیکن امریکا ہم سے انسداد دہشتگردی سیکھنے کے بجائے الزام تراشی کررہا ہے۔
وزیر دفاع نے امریکا پر واضح کردیا کہ تعاون کی زبان میں بات ہونی چاہیے،’اگر امریکا افغانستان میں ناکامی پاکستان کے سر ڈالنے کی کوشش کرے گاتو ہم افغانستان کی ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے،افغانستان کا بھی فرض ہے کہ وہ ہماری خودمختاری کا احترام کرے۔

پنھنجي راءِ لکو