پاکستان کے حوالے سے اقدامات کی مزید تفصیلات 2روز میں بتائی جائیں گی، ترجمان وائٹ ہاؤس

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا،اس کووعدوں پرعمل کرناچاہئے، جانتے ہیں پاکستان مزید اقدامات کرسکتاہے۔
سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی امداد روکنے کا اعلان نئی بات نہیں، امداد روکنے کا فیصلہ گزشتہ سال اگست میں کیاگیا تھا۔
نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم پارٹنر ہے لیکن ابھی کئی معاملات پرمسائل موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے امریکا کیا چاہتا ہے، پاکستان امریکی تعاون سےدہشتگردوں کیخلاف کامیابی حاصل کرسکتاہے، ٹرمپ نےپاکستان سےمتعلق ٹوئٹر پر نئی بات نہیں کی۔۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیرکی طلبی کےدوران پروفیشنل طورپرگفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ پاکستان کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں ساتھ دینے پر پاکستان کاایک سوتئیس ارب ڈالرکانقصان ہوا اورساٹھ ہزارجانوں کوقربان کیا۔

پنھنجي راءِ لکو