قومی سلامتی کمیٹی نے ٹرمپ کے بیان کوسختی سے مسترد کردیا

قومی سلامتی کمیٹی نے ٹرمپ کے بیان کوسختی سے مسترد کردیا۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیاکہ دہشتگردی کےخلاف ہزاروں جانیں قربان کیں۔ مگرامریکا کا قربانیاں تسلیم نہ کرناافسوس ناک ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان صرف پاکستان نےاٹھایا۔70ہزار جانوں کا نذرانہ دیا،123ارب ڈالرکانقصان بھی برداشت کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف غیرمتزلزل جنگ لڑی۔قیام امن کیلئےدہشتگرد گروپوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی۔
امریکا پر یہ بھی وضح کردیا گیاکہ پاکستان کے تعاون کے باعث خطےمیں القاعدہ کا خاتمہ ہواپاکستان آج بھی افغانستان میں امن کا حامی ہےلیکن افغانستان میں بدانتظامی سےدہشتگرد تنظیموں کو مدد مل رہی ہے۔افغانستان کےعلاقے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے بھرے پڑے ہیں۔جس سے خطے خصوصاً ہمسایہ ممالک کو شدید خطرات لاحق ہیں.پاکستان کوافغانستان میں اجتماعی ناکامیوں کا ذمہ دارقرارنہیں دیا جاسکتا۔
امریکا پر یہ بھی واضح کردیاکہ پاکستان اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہےلیکن بےنیاد الزام تراشیوں کےباوجود جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف غیرمعمولی عزم کا حامی ہے،افغان مفاہمت کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

پنھنجي راءِ لکو