امریکہ نے پاکستان کی سیکورٹی امداد روک دی

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی امداد فیصلہ کن اقدامات پربحال ہوسکتی ہے اور یہ تب ہوگا جب پاکستان حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروپ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہے ہیں اور افغانستان میں ہمارے اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں
ہیدرنورٹ نے کہا کہ وہ معطل کی جانے والی امداد کی رقم کے بارے میں نہیں بتا سکتیں کیونکہ انتظامیہ تاحال اس فیصلے سے متاثر ہونے والی امداد کی اقسام کا حساب کررہی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روکی جانے والی امداد کے بارے میں آئندہ سال ازسرنو جائزہ لیا جائے گا تاہم یہ رقم کہیں صرف نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2 جنوری کو امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 255 ملین ڈالر کی امداد روکے جانے کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو