امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

انھوں‌ نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بھارت کو افغانستان میں تھانے دار کیوں بنایا جارہا ہے، بھارت کو تھانے دار بنانے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کومذہبی آزادی سےمتعلق واچ لسٹ پرڈالنا ناانصافی ہے، بھارت اور کئی ملکوں میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، بھارت اور ان ممالک کو واچ لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا جاتا، پاکستان میں مذہبی آزادی پرمکمل ہم آہنگی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنےذاتی مفادات کے لیے ہر چیز داؤ پرلگادیتےہیں، امریکی دھمکیوں‌ پر حکومتی ردعمل مایوس کن ہے، نوازشریف رازکھولیں، تاکہ ہمیں بھی رازکھولنےکاموقع ملے، اگر نوازشریف راز نہیں‌ کھولیں‌ گے، تو انھیں‌ ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے، کئی پڑوسی ممالک نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ نہیں چاہتے۔

پنھنجي راءِ لکو