تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نااہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن سرگودھا نے جلسہ کوٹ مومن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہبازسمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر لگا دی گئی ہیں
مسلم لیگ ن کے جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹرمحسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میاں نوازشریف کا جلسہ پاکستان کے لیے پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، لوگ نوازشریف کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
