پاکستان کےساتھ خراب تعلقات امریکہ کےمفاد میں نہیں‘ نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو چھوڑنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ پاکستانی امداد منجمد کرنے کا فیصلہ سودمند ثابت نہیں ہوگا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دشمنی امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ صرف پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ خطے میں موجود شدت پسندوں سے لڑسکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق افغانستان میں ہرامریکی فلائٹ پاکستان کے راستے سے جاتی ہے، زیادہ ترسامان پاکستانی روڈ اور ریل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے اور پاکستان کسی بھی وقت امریکہ کی افغانستان میں رسائی بندکرسکتا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پرانے اتحادی کو چھوڑنے کا فیصلہ چین کے مفاد میں ہوگا، پاکستان اہم معلومات اکثرامریکہ کوفراہم کرتا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزجارج میسن یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز وٹ کا کہنا تھا پاکستان کی مدد کے بغیرخطے میں مفادات حاصل نہیں کیے جاسکتے، ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں اہم پارٹنرشپ کونقصان پہنچایا۔

پنھنجي راءِ لکو