تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پولیس اسکریننگ کیمپ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں، پولیس اسکریننگ کیمپ رپورٹ اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی۔
اسکریننگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 7.3 فیصد اہلکار ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں جبکہ ایک اعشاریہ ایک فیصد اہلکار ہیپاٹائٹس بی اور صفر اعشاریہ چار فیصد اہلکارٹی بی کا شکار ہیں۔
اسکریننگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صفراعشاریہ ایک فیصد پولیس اہلکارایڈز میں مبتلا پائےگئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے 66 ہزار 121 اہلکاروں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔
