تفصیلات کے مطابق پولیس کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زیرحراست دہشت گرد کو دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے نواکلی لے کر جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زیرحراست ملزم اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
