احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر ججز کی تقرری کا حکم

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون سے 2 ہفتےمیں رپورٹ طلب کرلی تاہم پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی پر اٹارنی جنرل نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری ایک ہفتے میں ہوجائے گی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ احتساب عدالت کی خالی آسامی کے لیے نامزدگیاں نہیں بھجوائیں گئی۔ نامزدگیوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رابطہ کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں جج کی تقرری بھی 10 روز میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.