چکوال: پی پی20میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا آغاز

چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار530 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔
حلقہ پی پی 20 میں مردوں کے لیے 421 اور خواتین کے لیے 393 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ایک ہزار 855 افراد پرمشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا ہے حلقے میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.