نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنا اہل وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔
عدالت نے آج مزید 6 گواہوں کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لیےطلب کررکھا ہے جن پر وکیل صفائی خواجہ حارث جرح کریں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف 12 ویں، مریم نواز 14 ویں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 16 ویں مرتبہ آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے، جلد پردہ اٹھاؤں گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی دھاندلی ہےجوآج تک نہیں ملی، اتناعرصہ ہوگیا میرےخلاف کوئی دھاندلی نہیں مل سکی، نیب ریفرنس میں ہم پیش ہورہے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں نےمجھ پر نہیں ملک پر ظلم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.