سازشی عناصرعوامی عدالت میں ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے، مریم نواز

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تازہ پیغام میں کہی، پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے امیدوارحیدرسلطان کی واضح کامیابی پرمریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس کو اللہ اورعوام پلس کردیں اس کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، روک سکوتو روک لو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا کہ کون اہل ہے اور کون نااہل، سازشی عناصر مل کربھی عوامی عدالت میں نواز لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔
یاد رہے کہ چکوال میں پی پی 20 کے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق نواز لیگ کے حیدرسلطان 75655 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے طارق افضل 44702 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔
غیرسرکاری نتیجہ میں تحریک لبیک کے امیدوارناصرعباس 19112ووٹ لے کر تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.