کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس خبایان رومی میں گاڑی پر فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی مظوظ رہا،جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی،جو چاغی کا رہنے والا ہے ۔
پولیس کے مطابق ،واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
اس سے قبل لانڈھی میں مرتضی چورنگی کے قریب فائرنگ سے محسن نامی نوجوان کی جان چلی گئی۔
دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی جانب سے کٹی پہاڑی اور پاک کالونی میں پولیس نےسرچ آپریشن کیاگیا،اس دوران 40سےزائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.