بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا، انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے در محمد ناصر، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو جبکہ پختونخوا میپ کی جانب سے آغا لیاقت اور عبدالرحیم زیارتوال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شہر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، اور شہر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق جی پی او چوک ،سرینا چوک، جعفرخان جمالی روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا ۔
اسمبلی آنے والے راستےعام ٹریفک کیلئے بند کر دیئے جائیں گے۔
مسلم ق کے عبدالقدوس بزنجو کو مسلم لیگ ن کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے آٹھ ،بی این پی کے دو، بی این پی عوامی ،مجلس وحدت المسلین اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک اور آزاد امیدوار طارق مگسی کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.