ان خیالات کا اظہار میجر جنرل آصف غفور نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قابل اعتماد جوہری صلاحیت مشرقی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار جنگ روکنے کے لئے ہیں، خواہش سے استعمال کرنے کے لئے نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت روایتی جنگ اب ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھارت کی پس پردہ جنگ کا ہدف ہے، مگر بھارت تمام تر ہتھکنڈے استعمال کرکے بھی یکسر ناکام رہا۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہماری جوہری صلاحیت مشرقی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے، ہمارے جوہری ہتھیاروں نے بھارت کو روک رکھا ہے، اب دونوں پڑوسیوں میں روایتی جنگ ممکن نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت پس پردہ جنگ کا ہدف ہے، البتہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج انتہائی پیشہ ورفوج ہے اور پاکستان ایک پرعزم قوم ہے۔
