عبدالقدوس بزنجو اور ان کی چودہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر بلوچستان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
گزشتہ روز صوبائی اسمبلی نے انھیں بھاری اکثریت سے منتخب کیا تھا۔
ساڑھے چار سال میں بلوچستان اسمبلی کے تیسرے وزیراعلیٰ کا چناؤ ہوا، جس میں ق لیگ کے امیدوار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جن کے صرف5ووٹ تھے۔
ووٹنگ کے دوران 65اراکین کے ایوان میں 54 اراکین حاضر ہوئے،
عبدالقدوس کو41اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے آغا لیاقت کو13ووٹ ملے۔
حکمراں جماعت ن لیگ کے21میں سے19اراکین نے عبدالقدوس کو ووٹ دیا۔
اہم بات یہ کہ سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری کے بھائی اور بی این پی عوامی کے رکن میرظفر زہری نے بھی عبدالقدوس کو ووٹ دیا۔
پشتونخوا میپ کے باغی رکن منظور کاکڑ نے اپنا ووٹ بزنجو کے پلڑے میں ڈالا۔
نیشنل پارٹی کے تین اراکین خالد لانگو، مجیب حسنی اور فتح بلیدی نے بھی نومنتخب وزیراعلیٰ کو ووٹ دیا۔
خالد لانگو نے اپنی شرمندگی کا بھی اظہار کیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ساتھوں کا شکریہ ادا کیا۔
