ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سچی بات کرتا ہے، سب کو چاہیے کہ قانون کا احترام کریں، قانون شکنی قانون اور ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی میری اہلیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، 1985 سے آج تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پارٹی کا واحد رہنما ہوں، جو پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں کئی پیش کشیں ہوئیں، مگر ثابت قدم رہا، بچہ نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں، پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور برملا کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، سب کو چاہیے قانون کا احترام کریں۔
