قصور میں زینب قتل واقعے کو 6روز گزر گئے، قاتل تاحال پکڑا نہ جاسکا

چھ دن گزرنے بعد بھی زینب کا قاتل قانون کی گرفت میں نہ آ سکا، ڈیڈ لائن ختم ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ نے آئی پنجاب کو طلب کر لیا،تحقیقاتی اداروں نے بھی تفتیش مزید تیز کر دی۔
جے آئی ٹی کی جانب سے زنیب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا جبکہ مشکوک فرد کی نئی تصاویر بھی سامنے آئیں جس میں اس کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے زیادتی کا شکار ہونے والے 11 دیگر کیسز کے متاثرین سے ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب ڈی جی فرانزک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے زینب کے گھرکا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں زینب کے گھر سے چاروں اطراف 2 کلومیٹر کے علاقے میں نوجوانوں کے ڈی این ٹیسٹ کرنے کاعمل شروع کروایا۔
آئی جی پنجاب عارف نواز نے تصدیق کی کہ تحقیقات کیلئے 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے سیمپل حاصل کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پبجاب کی قائم کردہ جے آئی ٹی بھی ملزم کی تلاش کیلئے قصور ڈی پی او آفس میں سر جوڑے بیٹھی ہے ،سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہیں مگر تا حال ملزم کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.