ملک کا نظام تباہ، قوم ٹرک کی بتی کے پیچھے ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال آج پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے ہر سال 53 ہزار بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ ’ملک کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ کریں اس ہیجان سے قوم کو نکالیں۔ ایڈمنسٹریشن کسی اور کاموں میں لگی ہوئی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ’ظلم پر انصاف نہیں ہوا، خاموش رہتے تو ظالم کے ساتھی کہلاتے‘۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج میں سب آئیں، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ دھرنا ہے ہم تو جلسے کے لیے آئے ہیں۔ وزیر اعلیی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو رپورٹ کی روشنی میں مستعفی ہوجانا چاہیئے۔
پاکستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ ان جمہوی لوگوں سے ہے۔ اگر جمہویت ڈیلیور کر رہی ہے تو مدد کرنا چاہیئے اور اسے حقیقی معنوں میں چلنے دینا چاہیئے۔

پنھنجي راءِ لکو