راؤانوارکی دبئی فرارہونے کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ذرائع کے مطابق راؤانوار بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے، انہیں پروازای کے 615 سے آف لوڈ کردیا گیا۔
گزشتہ روزنقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن صفائی کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی مجھ پربھروسہ کیا گیا، میری اس میں کوئی بد دیانتی نہیں۔
یاد رہے کہ تین روز قبل نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلےمیں ہلاکت پر آجی سندھ نے ایس ایس پی ملیرراؤانوار کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا، تحقیقاتی کمیٹی نے معطلی کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.