تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کابھتیجا ہے، اس کا سعودی عرب فرار ہونا کے پی کے حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔
مشال خان کے قتل پر بھی پی ٹی آئی رہنما نے اکسایا تھا اور وہ بھی آج تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کابھیانک گروہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسماء کے قاتلوں کی بھی کے پی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی کے میں برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.