ایک صدی بعد عدالت نے انصاف دے ہی دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں شہاب الدین نامی شخص کی وفات پر اس کی چھپن سو کنال اراضی کی ملکیت کا مقدمہ انیس سو اٹھارہ میں دائر ہوا تھا،۔
ٹرائل کورٹ نے 1970 میں فیصلہ سنایا، ہائی کورٹ نےاپیل پر 1982 میں مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔
ٹرائل کورٹ سے کیس دوبارہ 1989 میں ہائی کورٹ میں آ گیااور پھر مقدمہ 2005 میں سپریم کورٹ میں آیا۔
قانونی جنگ لڑتے لڑتے خاندان کے کئی افراد اپنی زندگیاں ہار گئے لیکن اُنہیں اُن کا حق نہیں مل سکا ۔
اور اب عدالت نے جائیداد کو حیات وارثین میں شرعی طور پر تقسیم کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.