ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار شہریوں نے قربانیاں دیں ہیں اور 6 ہزارسیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جنگ میں قربانیاں دیں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو123 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے اور ٹی ٹی اے، حقانی نیٹ ورک کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور افغانستان کے خلاف دہشتگرد کارروائی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 27 مشتبہ افراد کو افغانستان کے حوالے کیا تھا جبکہ تمام مشتبہ افراد کا تعلق ٹی ٹی اے، حقانی نیٹ ورک سے تھا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو گزشتہ سال نومبرمیں افغان حکام کےحوالےکیا گیا تھا اور کالعدم طالبان، حقانی نیٹ ورک کو پاکستانی زمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔


