سینیٹ انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن 2018 کیلئے آج سے خالی ہونے والی 52 میں سے 46 نشستوں کے لیے انتخابی سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذا ت نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاسلسلہ 8 فروری تک جاری ہے گا۔
تاہم اسلام آباد اور قبائلی علاقوں میں سینیٹ انتخابات روک دیے گئے ہیں۔ فاٹا اور اسلام آباد کی چھ نشستوں پر انتخابات بعد میں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذ ا ت نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 فروری کو ہوگی، کاغذات کی منظوری اور مسترد کئے جانے کےخلاف اپیلیں 15فروری تک کی جاسکیں گی۔

پنھنجي راءِ لکو