عمران خان کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کا استعمال، کے پی کے حکومت کی وضاحت

سرکاری حکام کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹرز کبھی جلسوں کے لیے استعمال نہیں کیا، سرکاری ہیلی کاپٹرز کبھی بھی ذاتی استعمال کے لیے نہیں دیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سرکاری دوروں کے لیے چار سال میں 39 بار ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جن کے ساتھ وزراء بھی تھے، میڈیا پر جن دوروں کا ذکر کیا گیا ہے وہ سرکاری دورے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 39 سرکاری دوروں پر ہیلی کاپٹرز کا استعمال 75 گھنٹے کیا گیا، جبکہ ساڑھے چار سال میں ہیلی کاپٹرز کی مد میں 21 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
مذکورہ اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری دوروں جن میں ہیلی کاپٹرز کا زیادہ استعمال ہوا ان میں بلین ٹری منصوبوں کی بنیاد رکھنے اور جامعات کے قیام کے افتتاح کے موقع پر ہوا۔
واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر نیب کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ واجد اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ چیئر مین عمران خان نے 74 گھنٹے میں سرکاری ہیلی کاپٹرز غیر قانونی سرکاری دوروں کے لیے استعمال کیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

پنھنجي راءِ لکو