انٹراپارٹی انتخابات تک کنوینئرمیں ہی ہوں،فاروق ستار کا خط

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 11فروری کورابطہ کمیٹی کااجلاس غیرقانونی تھا۔ انٹراپارٹی انتخابات تک پارٹی کاکنوینئر کے عہدہ میرے پاس ہے۔
خط کے متن کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاس کی گئی قراردادبھی غیر قانونی تھی جب کہ پارٹی کنوینئرکی طرف سےجاری نوٹس درست تھا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مذکورہ خط ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرکی حیثیت سے لکھا ہے جس کے ساتھ ہی پارٹی کے جنرل ورکرزاجلاس کی منظورشدہ قراردادکی کاپی اور سی ڈی بھی الیکشن کمیشن کودے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.