سلمان مجاہد کے خلاف ایک اورمقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق علینہ نامی خاتون نے شہر قائد کے تھانہ تیموریہ میں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرادیا۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے اس معاملے میں ممتاز سماجی رہنما صارم برنی سے مدد کی اپیل کی جن کی کوششوں سے پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
صارم برنی کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کئی بار مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی زور دینے پر پولیس نے لڑکی کو الٹا گرفتار کرلیا تھا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، خاتون نے ماں کے کینسر کا کہہ کر 40 لاکھ روپے لیے اور اب ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ خاتون نے 4 جنوری کو میرے خلاف درخواست جمع کرائی جبکہ میں نے خاتون کیخلاف درخواست 16جنوری کو جمع کرائی تھی ، میرے خلاف خاص مقصد کے تحت سازش کی جارہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو