سندھ حکومت کی پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری کی مخالفت

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے سرکاری جامعات سے متعلق نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جبکہ نئے مسودہ قانون کے تحت وائس چانسلر، ڈین اور پرو وائس چانسلر کی تعیناتی وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے اور گورنر بطور چانسلر اعزازی ڈگریاں دیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیل ملز کی نجکاری کی گئی تو اس کی زمین سندھ حکومت کو منتقل ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے کارکن تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو دانستہ نقصان دہ ادارہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز اور لاکھڑاکول فائر پاور پلانٹ کے ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرے، سندھ حکومت ان کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.