13مارچ کودانیال عزیزپرفرد جرم عائد کی جائے گی : سپریم کورٹ

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب توہین عدالت کیس میں دانيال عزيزپرفردجرم عائد کرنےکافيصلہ کر لیا گیا ہے ۔
کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔
دوران سماعت دانیال عزیز کے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے بیان سے متعلق شائع ہونے والی خبرغلط ہے، اس دن شائع ہونے والی دیگر رپورٹس بھی مختلف ہیں۔
دانیال عزیز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل عدالت کا انتہائی احترام کرتے ہیں، ان کے کمنٹس جعلی ہیں اور اس حوالے سے خبر اور پریس کانفرنس میں فرق واضح ہے۔
اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہے۔عدالت نے دانیال عزیز کے وکیل کے دلائل پر کہا کہ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں، ان پر توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو