نہال ہاشمی کی نظرثانی اپیل لارجربینچ میں سننے کی استدعا مسترد

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی نظرثانی کی درخواست پرسماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے کی ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ نازیباالفاظ کےاستعمال پرکیوں نہ نہال ہاشمی کی سزا میں اضافہ کردیاجائے،کیوں نہ نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیں، کیوں نہ نہال ہاشمی کوایک توہین عدالت کانوٹس جاری کریں نہال ہاشمی نےرہاہونےکےبعدگالیاں دیں ۔
عدالت میں نہال ہاشمی کی ججزکوگالیاں دینےکی ویڈیوعدالت میں چلائی گئی جس پر چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ کو مخاطب کر کے کہا کہ سن لیں نہال ہاشمی کیاکہہ رہےہیں جس پر وکیل نے کہاکہ ایسی زبان کےاستعمال پرمیں معافی چاہتاہوں ۔
وکیل لامران مرتضیٰ نے عدالت سے استد عا کی کہ گالیوں کےالفاظ عدالتی حکم نامےمیں نہ لکھےجائیں ۔
جس پر جیف جسٹس نے کہاکہ نہال ہاشمی کی جانب سےدی گئی گالیوں کےالفاظ سارےپاکستان نےسنے ہمیں ان الفاظ کوعدالتی حکم نامےمیں لکھوانےمیں کوئی شرم نہیں ۔

پنھنجي راءِ لکو