کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے: خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شوپیاں میں معصوم نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں اور امنگوں کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزارت خارجہ نے مسئلہ عالمی فورمز پر اٹھایا ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو