طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 مارچ کی تاریخ مقرر

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت کو بتایا کہتقاریرکی سی ڈی کل تاخیرسےفراہم کی گئی، سی ڈی کاجائزہ لےکرتفصیلی جواب جمع کرائیں گے۔
جس کے بعد عدالت نےہدایت کی کہ طلال چوہدری نے اپنے جواب میں جو اضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کرلیں۔
تاہم سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پنھنجي راءِ لکو