پارلیمنٹ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کو یقینی بنائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ میں شامل ختم نبوت کی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلہ اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے جج جسٹس شو کت عزیر صدیقی نے تحریر کیا۔
فیصلے کے مطابق دین اسلام اور آئین پاکستانی ملک میں بسنے والے ہر شخص کو مذہبی آزادی دیتا ہے، ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ ٹھوس اقدامات کرے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق دین اسلام اور آئین پاکستان مذہبی آزاد ی دیتا ہے، اقلیتوں کے تمام حقوق کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے، کسی مسلمان کو قانون کے مطابق اپنی شناخت چھپانے کی اجازت نہیں، ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اپنی درست شناخت اور صحیح کوائف جمع کرائیں۔

پنھنجي راءِ لکو