پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپورکادورہ کیا جہاں سپہ سالار کو کورکمانڈر بہاولپور نے پیشہ ورانہ امور سمیت پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سپہ سالار نے پیشہ ورانہ،آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشرقی سرحدوں پرجوانوں کی تیاری اور حکمت عملی کوسراہا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جوانوں اور فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے اور روایتی خطرات سےکسی صورت غافل نہیں رہاجاسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ امن کی صورت میں بھی پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریاں رکھنی چاہئیں۔
