وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات کے لیے اکیس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شاہراہوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 13 کروڑ جبکہ امن و امان اور دیگر انتظامات کے لیے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
وزارت اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو فنڈز کی فوری فراہمی اور شہر کو نہایت ہی خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادیا ہے، 23 مارچ سے شہر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پودوں سے سجانے کی ہدایت کی دی گئی ہے، شہر کراچی 23 مارچ سے 25 مارچ تک سجا رہے گا۔
