بہاولپوربائی پاس پرکارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نےپیسےبنانےکےلیےمیٹروبنائی، شہبازشریف نے ملک کاساراپیسہ اپنےمنصوبوں پرلگادیا۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف!آپ کوساری قوم کےسامنےبےنقاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کی جانیں گئیں ۔شہبازشریف نےپولیس کےذریعےلوگوں کوقتل کروایا۔
عمران خان نے کہا کہ ملتان کو میٹرونہیں صاف پانی اور اسکولوں کی ضرورت ہے، شہبازشریف نے پیسہ بنانے کےلیےملتان میٹروبنایا، ملتان کےعوام کو دھوکادیاجارہاہے، شہبازشریف آپ بہت بڑے دو نمبرہو،اب تمہاری باری ہے، 50ارب روپےملتان میٹروپرلگایاگیاہے۔
چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں، ان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کردیا اب ان کی باری ہے، یہ لمبی اندھیرے رات 2018 کے الیکشن میں ختم ہوگی، 2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی۔
