پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔
تقر یب میں حاضراور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نےشرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ’’پفرز‘‘ کمانڈنگ افسران سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پفرز کے کردار کی تعریف بھی کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دفاع وطن کے لیے پفرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
