شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندارپریڈ

اسلام آباد : امن کا نشان،یہ ہمارا پاکستان،پوری قوم یک زبان ملک بھرمیں78واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاجارہا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ شاندارپریڈ صبح 9 بجے شروع ہو گئی ۔ جس میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لے رہے ہیں۔
تقریب میں سری لنکا کے صدرمتھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔
صدر مملکت تقریب میں روایتی بگھی میں سوار ہوکر آئے جنکا اسقتبال وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہن نے کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، جس کے بعد صدر مملکت ممنوں حسین نے جیپ میں بیٹھ کر پریڈ کا معائنہ کیا۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور نےایف 16 طیارے کا شاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔فلائی پاسٹ کے بعد پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی اور شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی برآمد ہوئے۔

پنھنجي راءِ لکو