خواجہ آصف نااہلی: اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
اس سے قبل جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنائے گئے تین رکنی بینچ کے رکن جسٹس گل حسن اورنگزیب کی معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا اور نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا گیا جو خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف 5 اپریل کو سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.