ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے7پاکستانی کمپنیوں کی پابندی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال سمجھنے کے لیے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی،شفافیت کے ساتھ اشیا کے سپلائرز کے ساتج رابطے میں رہے،ایسی ایشیا کی ترسیل کے بعد بھی تصدیق کو یقینی بنایا،دنیاکی کئی کمپنیوں کو شامل وخارج کیا جاتاہے،ایسے معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دینا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمپنیوں کوانٹی ٹیٹی لسٹ میں شامل کرنےکی رپورٹس سےآگاہ ہیں، انٹی ٹیٹی لسٹ میں شامل کی جانےوالی کمپنیاں نجی ہیں،امریکی اقدام پرامریکااورمذکورہ کمپنیوں سےمزیدمعلومات کاانتظارہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کےاستعمال پرغیرضروری پابندیوں کےحق میں نہیں، برآمدی کنٹرول،جوہری عدم پھیلاؤکےلیےپاکستان کی کوششیں عیاں ہیں،پاک،امریکامیں جوہری عدم پھیلاؤ،جوہری اثاثوں کےتحفظ کی تاریخ ہے،پاکستان مسئلےکوغیرضروری طورپرسیاسی بنانےکیخلاف تنبیہ کرتاہے
