انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کی کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔
سماعت کے دوران عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو ئے جبکہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعاکی کہ ان کے موکل کو آج کی حاضری سے استثنیٰ دی جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔
