احتساب عدالت کے باہر کیپٹن صفدر نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مشرف کی باقیات اب بھی کام کر رہی ہیں ، مادر ملت کی روح آج بھی کہہ رہی ہے کہ ان کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ہی پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا نواز شریف کو آج بھی سزا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی پر دی جا رہی ہے انھوں نے حکومت نے پرویز مشرف کے منی مارشل لا کیخلاف درخواست گزار بن کر کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔
انھوں نے مزید کہاکہ پرویز مشرف جس طرح بیرون ملک گئے وہ سب جانتے ہیں پروز مشرف کو چھڑوانے کے لئے نواز شریف کے سامنے ایڑیاں رگڑی گئیں جس شخص کو منتخب وزیراعظم نے برطرف کیا اس نے نہ صرف فوج بلکہ ملک کو بھی ٹیک اوور کر لیا اور دو بار آئین توڑا ۔
